۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: ہمیں ملک میں موجود امن و امان کی قدر کرنی چاہئے۔ پورے مشرق وسطی میں جنگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ ہمارے ہمسایوں کے لئے پاس امنیت نام کی کوئی چیز نہیں اور دشمن چاہتا ہے کہ وہ ایران کو بھی شام یا عراق کی طرح بنا دے۔

حوزہ نوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ مولانا مصطفی شیرزادی نے کہا کہ سروام کے واقعات میں دشمنان اسلام اور دین سے منحرف گروہوں کی کارستانیوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: یہ گروہ اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود امن و سکون کی فضا کو تحمل نہیں کر سکتے۔ اس لئے وہ ملک مین اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

اس اہلسنت عالم دین نے کہا: کچھ ناآگاہ اور جذباتی جوان بھی دشمن کی شیطانی منصوبوں کا شکار ہو کر ان کے رستے پر چل نکلے ہیں جو غیرقانونی اقدامات انجام دیتے ہیں۔ البتہ یہ اقدامات نہ صرف کسی چیز کا حل نہین ہے بلکہ اس نظام اور انقلاب کے دشمنوں کی خوشی کا باعث بنتا ہے۔

شہر مریوان کے امام جمعہ نے مزید کہا: ہمیں ملک میں موجود امن و امان کی قدر کرنی چاہئے۔ پورے مشرق وسطی میں جنگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ ہمارے ہمسایوں کے لئے پاس امنیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ وہ ایران کو بھی شام یا عراق کی طرح بنا دے۔

مولوی مصطفی شیرزادی نے کہا: اس کے باوجود علاقہ کی بزرگ اور بابصیرت شخصیات اور علماء شہر سراوان اور ملک کے دیگر علاقوں میں اس میدان کو دشمنان انقلاب کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے۔

شہر مریوان کے امام جمعہ نے مزید کہا: عالمی استکبار اور دنیا کی سپر پاورز کی تمام تر دشمنیوں کے باوجود یہ انقلاب چار عشروں سے نہایت سربلندی کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے اور دشمن کے فریب میں آنے والے افراد کے اقدامات اس الہی انقلاب کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .